تازہ ترین
این اے 120 الیکشن: ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

این اے 120 الیکشن: ایم ڈبلیو ایم کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

لاہور: (08 ستمبر 2017) مجلس وحدت مسلمین نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب نظریات کا مقابلہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مجلس وحدت المسملین کے لاہور سیکرٹریٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں این اے 120 میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر رہنما بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید احمد اقبال نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ عناصر کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کےقائد کرپشن کی بنا پر نااہل ہوئے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب نظریات کا مقابلہ ہے، نواز شریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تھی جبکہ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ عوام نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے۔

عمران خان نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت این اے 120 کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بھی ہوا ہے۔ عمران خان نے پارٹی قیادت کو یاسمین راشد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کےحوالے سے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے

این اے 120: الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کی حتمی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن کی شیخ یعقوب کو بینرز سے’ملی مسلم لیگ‘کا نام ہٹانے کی ہدایت

Comments are closed.

Scroll To Top