تازہ ترین
این ایف سی،18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی توتحریک چلائیں گے، بلاول بھٹو

این ایف سی،18ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی توتحریک چلائیں گے، بلاول بھٹو

کراچی (12اکتوبر، 2018)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری 18ہویں ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈ کے معاملے پربھرپوراحتجاج کاعندیہ دے دیا ہے۔

پی پی پی کی قیادت کااہم اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غورکیاگیا اور حکومت کی جانب سےبجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان ڈکٹیٹر کی طرح حکومت چلارہےہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی ملک میں مہنگاہی کا سونامی آ گیا ہے۔انھوں نےکہایہ کیسا نیاپاکستان ہے جہاں روٹی دس روپے کی نان 15 روپے کا ہے۔انھوں نے کہا این ایف سی اور 18 ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو بڑی تحریک چلائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کادعوی تھاکہ پی پی پی حکومت نے تھر میں بہت کام کیئے ہیں، انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان تھرکے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جوکام پارٹی نے کئے ہیں وہ ان کا معائنہ کریں اور جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے:

تحریک انصاف کو جعلی اکثریت ملی، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا، حمزہ شہباز

Comments are closed.

Scroll To Top