تازہ ترین
این آر او کیس: زرداری، بینظیر کی جائیداد کی تفصیلات اور مشرف کی میڈیکل رپورٹ جمع

این آر او کیس: زرداری، بینظیر کی جائیداد کی تفصیلات اور مشرف کی میڈیکل رپورٹ جمع

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) این آر او کیس میں آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی جائیداد کی تفصیلات جبکہ مشرف کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی جائیداد کی تفصیل بند لفافہ میں جمع کرائیں۔

چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو بتادیں کہ منصف کسی سے ملے ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی کیس میں جانبدار ہوتے ہیں۔فاروق نائیک نے جواب دیا کہ آصف زرداری اوربلاول پارٹی رہنماؤں کو بہت سمجھاتے ہیں کہ متنازعہ باتوں سے گریز کیا جائے۔ پیپلزپارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔

دوسری جانب وکیل اخترشاہ نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ کو پبلک نہ کیاجائے۔ عدالتی حکم پر پرویز مشرف آنے کو تیار ہیں تاہم مشرف کے ڈاکٹرز کو وطن واپسی پر باقاعدہ ملنے کی اجازت دی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔چیف جسٹس نے  کہا کہ مشرف آئندہ پیر کو آجائیں، کوئی انہیں گرفتارنہیں کرے گا۔ مشرف حکومت کی اجازت سے بیرون ملک علاج کیلئے گئے، عدالتوں کے حکم سے نہیں۔

عدالت نے ملک قیوم سے بھی اثاثوں سے متعلق بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

این آر او سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ

نوازشریف کو نہ این آراو ملے گا نہ وہ کوئی دباؤ ڈال سکیں گے، عمران خان

Comments are closed.

Scroll To Top