تازہ ترین
این آر او سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ

این آر او سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: (25 اپریل 2018) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ این آر او سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں۔ این آر او جمہوریت کیلئے کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این آر او سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ این آر او جمہوریت کیلئے کیا تھا۔ اگر بی بی این آراونہ کرتیں تو آج ججز جیل میں ہوتے ۔۔بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ چار ماہ کا ہونا چاہیے۔ ہمارے پاس آٹھ ماہ کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ ہمارے دور میں تقریباً چھ ماہ باقی تھے اس لیے بجٹ پیش کیا تھا۔ موجودہ حکومت کے پاس صرف چند دن باقی رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے سابق وزیرداخلہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر کہا کہ میرا ذہن نہیں مانتا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، خورشید شاہ

نواز شریف نے آرٹیکل 62 کی حمایت کی اور خود پھنس گئے، خورشید شاہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top