تازہ ترین
اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا

اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا

کراچی:(09 دسمبر 2018) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ سکّے 10 دسمبر 2018 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیے جائیں گے۔

سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔دائیں اور بائیں مالیت 50 اور اردو میں روپیہ لکھا ہے۔ سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈےاور زیریں جانب 9 دسمبرانگریزی حروف میں کندہ ہے جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان اردو حروف میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کی متعدد بینکوں کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی افواہوں کی تردید

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری

Comments are closed.

Scroll To Top