تازہ ترین
ایم کیو ایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، وسیم اختر

ایم کیو ایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، وسیم اختر

کراچی: (13 فروری 2018) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ہم کسی کی سازش میں نہیں  آئیں گے۔

بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نمائندوں کو اجلاس میں شرکت سے روکنے والے چھوٹے ذہن کے لوگ ہیں۔ سیاست اپنی جگہ اختلافات اپنی جگہ، ہمیں کراچی کی خدمت کرنے دی جائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی حوالےسے کسی کو نہیں بلایا۔ چیئرمینز کو اجلاس میں شرکت سے روکنا افسوسناک ہے۔ کراچی کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے کون رکاوٹ بن رہا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، ہمیں بلدیاتی کام کرنے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاہم ہم کسی کی سازش میں نہیں  آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

رابطہ کمیٹی میرٹ پر ٹکٹ جاری کرنا چاہتی ہے، وسیم اختر

ارشد وہرہ دباؤ میں ہیں، وسیم اختر

 

Comments are closed.

Scroll To Top