تازہ ترین
ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی

ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی

کراچی: (22 مارچ 2018) ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے عوامی ایشوز پر اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ پارٹی کے دونوں دھڑوں میں جاری کشمکش سے کنارہ کرتے ہوئے حکمران جماعت پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیوایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کے 18 اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار احمد نے ایم کیوایم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ پیپلزپارٹی والے اپنی من مانی کررہے ہیں، مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دو ماہ میں تمام بجٹ ٹھکانے لگانے پر تُلی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ارکان کے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کئے جارہے ہیں۔۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر بھرپور اعتراضات جمع کرائیں گے۔ نادرا کی کراچی کے کئی اضلاع میں بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں تاہم جلد چیئرمین سے ملاقات کرکے مسائل حل کریں گے۔اجلاس میں جامعات کے بل سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کیے جانے پر دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو وی سی جامعہ کراچی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم کی متنازعہ کنوینرشپ کیس کا فیصلہ 26 مارچ کو سنایا جائے گا

سینیٹر طاہر مشہدی کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان

 

Comments are closed.

Scroll To Top