تازہ ترین
ایم کیو ایم کا وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ

کراچی: (یکم اگست 2018) ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے کے حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے گی تاہم پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ یا وزارتوں میں حصہ نہیں لے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلاندوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ۔

یاد رہے رہنما (ن) لیگ اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے فیصل سبزواری سے رابطہ کیا تھا اور ایم کیو ایم کو آل پارٹیز کانفرن میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری کی ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی مخالف اتحاد میں شمولیت کی دعوت

ایم کیو ایم پاکستان کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top