تازہ ترین
ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

کراچی: (19 فروری 2018) ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر کنوینیئر منتخب ہو گئے۔

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن افسر خواجہ نوید کے مطابق فاروق ستار کنوینرمنتخب ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ نوید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سب سے زیادہ ووٹ لیکر کنوینیئر منتخب ہوگئے۔

خواجہ نوید ایڈووکیٹ کے مطابق فاروق ستار نے نو ہزار چار سو ووٹ حاصل کئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے آرٹیکل اٹھارہ سی کے تحت الیکشن ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

آج کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن ہوگا، فاروق ستار

فاروق ستار نے سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق فیصلہ سنادیا

Comments are closed.

Scroll To Top