تازہ ترین
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: (13 فروری 2018) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر شہری کو مبینہ طور پر اسلحہ سے دھمکانے کا الزام۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی مدعیت میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن احسن علوی کو ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر حراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کے کارکن احسن علوی نے الزام عائد کیا کہ ڈیفنس فیز ٹو کے قریب میری گاڑی سامنے آنے پر سلمان مجاہد بلوچ اپنی سیاہ رنگ کی ویگو سے باہر آئے اور اسلحے کے زور پر حراساں کیا۔

واقعے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما خرم شیز زمان علی زیدی اور عمران اسماعیل گزری تھانے پہنچے اور سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمائیل کا گزری تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو دربارہ یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران اسمائیل انکے خلاف ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔ ایک نجی چینل پر پروگرام کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور اسے بڑھا کر اس نہج تک لایا گیا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان مجاہد دوبارہ متحدہ میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد پی ایس پی میں شامل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top