تازہ ترین
ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: (14 فروری 2018) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں۔ اگر کسی رکن کے متعلق بات سامنے آئی تو پارٹی سے فارغ کردیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی شہداء قبرستان پہنچی، شہید کارکنان کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایسی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہیدوں کا لہو اس تحریک میں شامل ہے۔ جب بھی ایم کیو ایم میں کسی کو اہم ذمہ داریاں ملتی ہو تو شہداء کے پاس آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک شہداء کی امانت ہے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر اکا دکا کوئی واقعہ سامنا بھی آیا تو اسے ایم کیو ایم سے فارغ کردیا جائے گا۔

کوئی ایم پی اے ووٹ نہیں بیچے گا، علی رضا عابدی

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا کہ پارٹی کا کوئی ایم پی اے اپنا ووٹ کسی دوسری پارٹی کو نہیں بیچے گا۔ ایم کیو ایم کے ایم پی ایز ماضی میں بھی ہارس ٹریڈنگ سے دور رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کا ووٹ خریدنا چاہ رہا ہے تو وہ شرمندگی اٹھائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، وسیم اختر

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top