تازہ ترین
ایم کیو ایم کو تسلیم کیے بغیر پاکستانی سیاست کا گزارہ نہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم کو تسلیم کیے بغیر پاکستانی سیاست کا گزارہ نہیں، فاروق ستار

کراچی: (22 نومبر 2017) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آئندہ الیکشن میں حلوہ نہیں لوہے کا چنا ثابت ہوگی۔ ایم کیو ایم کو تسلیم کیے بغیر پاکستانی سیاست کا گزارہ نہیں۔

ڈی ایم سی کورنگی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو تسلیم کیے بغیر پاکستانی سیاست کا گزارا نہیں۔ ایم کیو ایم حلوہ نہیں لوہے کا چنا ثابت ہوگی۔ ہم کچرہ اٹھانے کی مشینیں لگارہے ہیں، جبکہ سندھ کے وزیر پیسے بنارہے ہیں۔ ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ 2018ء کےالیکشن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ خیرات بانٹنے والوں کے بجائے حقوق کی بات کرنے والوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

فاروق ستار نے ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کچرا اٹھانے والی مشینیوں کی فراہمی کو کورنگی کے عوام کیلئے تحفہ قرار دیا اور کارکنان کو اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ آٹھ سالوں میں سرکاری افسران نے علاقوں کو تباہ کیا۔ ہم دوبارہ 9 سال پہلے والی پوزیشن میں واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں ، فاروق ستار

فاروق ستار کا ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

 

Comments are closed.

Scroll To Top