تازہ ترین
ایم کیوایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی گرفتار

ایم کیوایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی گرفتار

دبئی: (27 اکتوبر 2017) ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے خاندان کے لوگوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے خاندان کے لوگوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ حماد صدیقی کو پولیس حکام نے گرفتار کیا ہے۔ حماد صدیقی کی گرفتاری کی اطلاع پاکستانی حکام کو دی گئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔

کچھ دیر قبل حماد صدیقی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤسٹس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا لیکن تصدیق نہیں ہوسکی تھی تاہم اب حماد صدیقی کے خاندان کے لوگوں نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی گذشتہ روز سے اپنے فلیٹ پر نہیں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: ایم کیوایم لندن کے 2 رہنما گرفتار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری اور رہائی

 

Comments are closed.

Scroll To Top