تازہ ترین
ایم کیوایم پاکستان کےانٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ ختم

ایم کیوایم پاکستان کےانٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ ختم

کراچی: (18 فروری 2018) ایم کیوایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کراچی کے کارکنان نے کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی، جبکہ اندرون سندھ کے کارکنان نے حیدرآباد میں ووٹ ڈالے۔

 بیلٹ پیپر پر فاروق ستار کے بعد کامران ٹیسوری کا نام موجود تھا۔ رابط کمیٹی کیلئے 35 امیدوار میدان میں موجود تھے جن میں سے 25 کا انتخاب کیا جائے گا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے 40 امیدواروں میں سے 25 کا انتخاب کیا جائے گا۔  سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوارپارٹی کنونیئر بنے گا۔

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے کارکنان کو شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا آغاز دن ایک بجے شروع ہوا جو شام چھ بجے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے

فاروق ستار نے سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق فیصلہ سنادیا

کراچی: انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، فاروق ستار

 

Comments are closed.

Scroll To Top