تازہ ترین
ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد نے انٹراپارٹی الیکشن غیرقانونی قراردے دیے

ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد نے انٹراپارٹی الیکشن غیرقانونی قراردے دیے

کراچی(18فروری، 2018) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادرآباد کے ترجمان نے ایم کیوایم کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیرقانونی اورغیر تنظیمی قرار دے دیے ہیں ۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کارکنان تنظیم کو مستقل تقسیم کرنے کی اس مذموم کوشش کے پس پردہ کرداروں کے عزائم کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ بدقسمتی سے ڈاکٹر فاروق ستار کے مشیر انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔

بیان میں بتایاگیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے آئین کے مطابق رابطہ کمیٹی کی دو تہائی اکثریت ہی پالیسی فیصلے کرسکتی ہے،جبکہ 23اگست کے بعد کسی بھی فرد کو اکیلے اہم فیصلے کرنے کا اختیارنہیں دیاگیاتھا.

بیان میں کہاگیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئےرابطہ کمیٹی کافیصلہ مانتے ہوئے ڈاکٹرخالدمقبول کااختیار تسلیم کیا۔ ایم کیوایم پاکستان بہادر آباد کے ترجمان کے بیان کےمطابق پارٹی آئین میں اختلافات کوحل کرنےکاطریقہ بھی درج ہے.

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

بیان میں کہاگیاہےکہ ایم کیوایم پاکستان میں مستقل تقسیم کی بنیاد رکھنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جسے مخلص کارکنان مسترد کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھیے:

ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں، خالد مقبول صدیقی

 

رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو کنوینئر نامزد کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top