تازہ ترین
ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کااتحاد زیادہ دیرنہیں چل سکے گا، خورشید شاہ

ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کااتحاد زیادہ دیرنہیں چل سکے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد: (25 ستمبر 2017) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بھی لفظ حرف آخر نہیں ہوتی۔ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔عمران خان نے ایم کیو ایم پر ماضی میں سنگین الزامات لگائے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نےپی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ممکنہ اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان ایم کیو ایم سے اپنے ماضی کے بیانات پر معافی مانگیں۔عمران خان نے ایم کیو ایم پر ماضی میں سنگین الزامات لگائے۔عمران خان کو چاہئے وہ اپنے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کریں۔ سیاست میں کوئی لفظ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اپنی کوشش پوری کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے

مشرف کو دس سال پہلے یہ الزامات یاد کیوں نہیں آئے، خورشید شاہ

مشرف کےبیان سے ثابت ہوگیا وہ بے نظیر کے قتل میں ملوث ہے،خورشید شاہ

Comments are closed.

Scroll To Top