تازہ ترین
ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی، وزیر خزانہ

ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی، وزیر خزانہ

کراچی: (18 جون 2018) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ تیس جون دو ہزار اٹھارہ ہی رہے گی۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ کے نمائندوں ، کمشنر ایس ای سی پی اور سینئر اراکین سے ملاقات میں کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ اور بورڈ کے اراکین پر زور دیا کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت ڈکلیئر کردہ اثاثوں کو بڑھانے کے لیے تندہی سے کام کریں ۔

اس موقع پر رچرڈ مورین نے شرکاءکو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی اور معاشی استحکام میں اسٹاک مارکیٹ کے کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جدید بنانے اور ترقی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی جس میں عام طبقے کے لیے ایکس چینج ٹریڈڈ فنڈز اور شریعہ کے اصولوں کے مطابق مصنوعات متعارف کرانے، ریٹیل بانڈ مارکیٹ کی تشکیل، سرمایہ کاروں کی آگہی اور تربیت کے قومی پروگرام کے آغاز، مارکیٹ کی نگرانی کے عالمی معیار کے نظام کا حصول، اکاؤنٹ کھولنے اور دستاویزی عمل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ہدایت کی کہ کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے پانچ سال روڈ میپ کی تشکیل کے لیے کمیٹی قائم کی جائے وزیر خزانہ نے کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کے لیے بزنس کمیونٹی سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم؛ خاتمے میں‌ دو ہفتے باقی، ایف بی آر کامیابی کیلئے متحرک ہوگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 121.39روپےپربند

Comments are closed.

Scroll To Top