تازہ ترین
ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی:(13 دسمبر 2018) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے جس کے جواب میں بلو شرٹس نے 173 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

صرف 42 رنز کے سفر میں 4 وکٹیں گنوانے والی پاکستان ٹیم نے کپتان محمد رضوان کے 67 اور سعود شکیل کے 62 رنز کی بدولت 172 کا مجموعہ حاصل کیا۔ بھارتی باؤلرز مرکانڈا 4، انکت راجپوت اور جیانت یادیو نے 2 ، 2 شکار کیے۔

بھارتی ٹیم نے ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ہمت سنگھ 59 اور نتیش رانا 60 پر ناقابل شکست رہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

Comments are closed.

Scroll To Top