تازہ ترین
ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

کراچی:(09 دسمبر 2018) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو84 رنز سے ہرادیا۔ دونوں ٹیموں نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔یواے ای اورہانگ کانگ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایمرجنگ ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز اسکورکیے۔ مصدق حسین 85، ذاکرحسن 69، یاسرعلی 56 اورنجم الحسین نے 49 رنز بنائے۔

پاکستان کے خوشدل شاہ نے تین اورموسٰی خان نے دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔ تین سودس رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 225 رنز بناسکی۔ خوشدل شاہ 69 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے۔ ذیشان ملک نے 37 اور محمد رضوان نے 46 رنزبنائے۔ بنگلہ دیش کےنعیم حسن نے تین، مین آف دی میچ مصدق حسین اورشفیع الاسلام نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ساؤتھ اینڈاسٹیڈیم ڈیفنس میں ہانگ کانگ اوریواے ای میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے چار وکٹیں کھوکر87 رنز بنائے تھے تب بارش کی وجہ سے کھیل روکناپڑا۔

اسٹیڈیم میں ناکافی سہولیات کے باعث دوبارہ کھیل شروع نہ ہوسکا اوردونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ دیدیاگیا۔بنگلہ دیش نے پورے چھ اور پاکستان نے چار پوائنٹس حاصل کرکے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کے مطالبے میں شدت

اگر کھلاڑیوں نے ذمہ داری نہ لی تو تبدیلی آسکتی ہے، انضمام الحق

Comments are closed.

Scroll To Top