تازہ ترین
ایل ڈی اے سٹی کیس، احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم

ایل ڈی اے سٹی کیس، احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم

لاہور:(15 دسمبر 2018) سپریم کورٹ  نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس میں احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احدچیمہ سے رقم وصول کریں،ادانہ کریں توجائیدادضبط کرلیں۔عدالت نے لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم دیدیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے احدچیمہ سے تنخواہ سے زائدوصول کی گئی رقم واپس لینے کاحکم دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ احدچیمہ سے رقم وصول کریں،اگر ادانہ کریں توجائیدادضبط کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ساری بربادی کاذمہ دارکون ہے؟پہلے اورنج لائن ٹرین کابیڑہ غرق کیااب ایل ڈی اے سٹی۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پیراگون سے کیاتعلق تھاجوایل ڈی اے سٹی کامعاہدہ کیا؟۔ایل ڈی اے سٹی کاساراکیس ہی بدنیتی کاہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بھکی پاورپلانٹ میں کتنی تنخواہ وصول کرتے رہے۔ احد چیمہ نے بتایا کہ بھکی پاورپلانٹ میں 14 لاکھ روپے تنخواہ مقررکی گئی۔ عدالت نے کہا کہ کون سے سرخاب کے پرلگ گئے تھے کہ 14 لاکھ تنخواہ کردی گئی؟۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے سیاسی فائدے دیئے جوآپ کونوازاگیا؟۔اتنے ہی منظورنظرتھے تووہ وزیراعلیٰ اپنی جیب سے آپ کونوازتا۔ احد چیمہ نے کہا کہ عدالتیں آزادہیں،عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھراورسیف الملوک کھوکھرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھربرادران کے ناجائز قبضوں کیخلا ف کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیدیااورکھوکھر برادران کو اپنے اہلخانہ کے نام تمام جائیدادکی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بہتر ہے جتنی بیواؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوںپرقبضے کیے ہیں خودچھوڑدو۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایم پی اے سیف المکوک کھوکھر نے کہا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر قبضہ نکل آیاتو پھر میں نہیں چھوڑوں گا،سب جانتے ہیں جو کہتا ہوں وہ کرکے بھی دکھاتا ہوں ۔اپنی ایم پی اے شپ کا رسک نہ لیں توبہتر ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اپنا موبائل نکال کر کھوکھربرادران کی شکایات کا انکشاف کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پراپرٹی ڈیلراشرف شاہ سے آپ کا کیا تعلق ہے ؟کھوکھربرادران نے کہا کہ ہم اشرف نامی پراپرٹی ڈیلر کو نہیں جانتے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے ،یہ لوگ شاطر طریقے سے کام ڈالتے ہیں اورثبوت نہیں چھوڑتے ،لکھ کر دیتا ہوں یہ سب لوگ ایک دن چھوٹ جائیں گے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

نیب نے احد چیمہ کے عزیز واقارب کی مالیاتی تفصیلات طلب کرلیں

آشیانہ اقبال اسکینڈل: احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

Comments are closed.

Scroll To Top