تازہ ترین
ایل پی جی درآمد کنندگان کا حکومت سے انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

ایل پی جی درآمد کنندگان کا حکومت سے انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (10 جنوری 2018) ایل پی جی درآمد کنندگان نے حکومت سے درآمدی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں یکم فروری سے ایل پی جی کی درآمد معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایل پی جی درآمد کنندگان نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس ختم کروانے کے لئے وزارت پٹرولیم کے حکام سے مذاکرات کیے۔ میڈیا سے گفتگو میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی قیمتوں کے معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن حکام سے مذاکرات کیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ درآمدی ایل پی جی پر 4 ہزار 667 روپے فی ٹن ریگولیٹری ڈیوٹی ساڑھے پانچ فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کیا جائے۔ درآمدی ایل پی جی پر ڈیوٹی اور ٹیکسز واپس نہ لئیے تو یکم فروری سے ایل پی جی درآمد معطل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی ایل پی جی پر ٹیکسوں کا فائدہ مقامی کمپنیوں کو ہو رہا ہے جو زیادہ منافع کما رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ 20 روز میں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

امریکامیں ایلسلواڈور کے باشندوں کو بیدخلی کےلیے دوسال کی ڈیڈلائن

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او کی پانچ روز پرانی لاش برآمد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top