تازہ ترین
طوفان ایلی نور فرانس اور برطانیہ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

طوفان ایلی نور فرانس اور برطانیہ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

ویب ڈیسک: (04 جنوری 2018) فرانس اور برطانیہ میں خطرناک سمندری طوفان ایلی نور ساحلوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مختلف شہروں ویلز، اسکاٹ لینڈ اور بیشتر ساحلی علاقوں میں طوفان سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان کے باعث متعدد درخت گرگئے۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ ٹرین سروس معطل ہے جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پیرس میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشیں جاری ہیں۔ مختلف علاقے زیر آب آگئے جبکہ حکام نے اس سنگین صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کردی ہے۔ خطرے کے پیش نظر ایفل ٹاور کو بھی سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان ایلی نور کے باعث برطانوی محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانیہ ایک بار پھر بڑے طوفان کی زد میں ہے۔ طوفان ایلی نور سے انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔ طوفان ایلی نور145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی شدت تک کا ہوگا۔ شمالی انگلینڈ، شمالی آئرلینڈ اور جنوب مغربی اسکاٹ لینڈ متاثر ہوں گے۔

طوفان ایلی نور برطانیہ کے حالیہ موسم سرما کا پانچواں بڑا طوفان ہے۔ طوفان کے باعث برطانیہ میں متعدد ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈاٹفورڈ کراسنگ اور کوئین الزبتھ برج کو حفاظتی اقدامات کے لئے بند کردیا گیا جبکہ سفوک کا اور ویل برج بھی پبلک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی کارمین نامی طوفان کے سبب فرانس میں ایک شخص ہلاک اور 40 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

کراچی: سمندری حدود پار کرنے والے 145 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

فلپائن میں سمندری طوفان ٹیمبین سے ہلاکتوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کر گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top