تازہ ترین
ایف سی کی قلات، خاران اور میوند میں خفیہ کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک

ایف سی کی قلات، خاران اور میوند میں خفیہ کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (11 جنوری 2019) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں جس میں  دہشتگردوں کے مشتبہ  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ ہتھیاروں میں مشین گنز، آئی ای ڈیز، گرنیڈز، آر پی جی سیون راکٹس شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top