تازہ ترین
ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

راولپنڈی: (07 مارچ 2018) آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

ایف سی بلوچستان نے انٹیلی جنس کی بنیا د پر بلوچستان کے علاقے ماؤنڈ اور کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار ا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں آر پی جی راکٹس، بارودی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔ ایف سی نے برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیرہ بگٹی:ایف سی کی کارروائی میں اسلحہ وگولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد

ایف سی نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top