تازہ ترین
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، پیرس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد آج روانہ ہو گا

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، پیرس اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد آج روانہ ہو گا

اسلام آباد: (22 جون 2018) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کا معاملہ۔ پاکستانی وفد نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی قیادت میں پیرس اجلاس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے کچھ مطالبات پورے کردیئے ہیں۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے کچھ مطالبات پورے جبکہ باقی اقدامات کیلئے پیرس اجلاس میں وقت مانگا جائےگا۔ حکام کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین سخت کردیئے ہیں۔ بے نامی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے معیشت کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے۔ حکام نے بتایاکہ غیر سرکاری تنظیموں کے مالی امور کا آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بیرون ملک اثاثوں کی ملکیت بتانا ہوگی۔ نان فائلرز کیلئے سخت قوانین بنادئیےگئے۔

یہ بھی پڑھیے

ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائیگی، وزیر خزانہ

نگراں حکومت الزام تراشی کا کھیل نہیں کھیلے گی، وزراء

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top