تازہ ترین
ایف اے ٹی ایف وفدکی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات

ایف اے ٹی ایف وفدکی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات

اسلام آباد ( 19اکتوبر، 2018)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے وفد نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی ہے.

وفد نے ملاقات میں وزیر خزانہ کو ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کو روکنے کے بھر پور اقدامات کررہا ہے،منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کررہا ہے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنا رہا ہے۔

اس سے قبل  ایف اے ٹی ایف کے وفد نے  اور نیب کے حکام سے بھی ملاقات کی تھی جوکہ  10 روز میں تیسری ملاقات تھی۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ایشیاء پیسیفک گروپ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پربریفنگ دی۔ نیب حکام نے جاری منی لانڈنرنگ کے کیسز سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نیب کی کارکردگی سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

نیب حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے کیسز عدالتوں میں لے جا رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو جرمانہ اور سزائیں دلوا رہے ہیں۔ ملک سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب نے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیا

ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کو ناکافی قرار دیدیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top