تازہ ترین
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: (13 دسمبر 2018) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی سربراہی میں  تمام ڈائریکٹرز کے انتہائی اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے وزیر اعظم کے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے احکامات سے آگاہ کیا ہے۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی سربراہی میں تمام ڈائریکٹرز کے انتہائی اہم اجلاس کے بعد تمام زونز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کے کاروبار والوں اور ڈی ٹی ایچ سیٹلائیٹ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا ہے۔غیر قانونی طریقوں سے پیسہ ملک سے باہر لے جا کر دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

دبئی میں منی لانڈرنگ کے پیسے سے جائیدادیں خریدنے والوں کی رپورٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ حراست میں لیے گئے افراد کی تفتیشی رپورٹ کیلئے خصوصی پرفارمہ بھی تمام ڈائریکٹرز کو بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش رپورٹ خصوصی پرفارمہ پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اومنی گروپ کی چینی کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم

ایف آئی اے اہلکار پر تشدد: عمران خان کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج

 

Comments are closed.

Scroll To Top