تازہ ترین
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی:بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرادیا

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی:بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرادیا

مسقط (21اکتوبر، 2018) ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرادیا۔

مسقط میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف تین ایک سے فتح حاصل کرلی۔کھیل کے آغاز میں پاکستان کی جانب سے پہلے منٹ میں ہی محمد عرفان جونیئر نے پینلٹی کارنر پر گول داغ دیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

بھارتی کھلاڑیوں نے دوسرے کوارٹر میں اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور چوبیسویں منٹ میں منپریپ سنگھ نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔بتیسویں منٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان ایک شاندار موو بنی جس پر مندیپ سنگھ نے گول اسکور کرکے بھارت کو دو ایک کی برتری دلادی۔

کھیل کے بیالیسویں منٹ میں دلپریت سنگھ نے بھارت کی جانب سے تیسری برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اگلا میچ پیر کو میزبان اومان سے کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کبھی اس بات کو کہنے میں شرم محسوس نہیں کی کہ ویلڈنگ کا کام کیا، محمد عباس

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو مات دے دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top