تازہ ترین
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو مات دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو مات دے دی

عمان: (20 اکتوبر 2018) ا یشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسقط میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے اور اپنے پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی ہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد، عمر بھٹہ اور کپتان رضوان سینئر نے ایک، ایک گول کیا جب کہ حریف ٹیم کوریا کی طرف سے واحد گول کم ہیونگجن نے کیا۔
واضح رہے کہ 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم دوسرے میچ میں ہفتے کے روز روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ٹکرائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا آج آمنے سامنے

Comments are closed.

Scroll To Top