تازہ ترین
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور: (8 فروری 2018) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پانچ رکنی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں اورنج لائن ٹرین سمیت مختلف منصوبوں پربات چیت کی گئی۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک ژی ہونگ یانگ نےاورنج لائن ٹرین منصوبےمیں دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے اسے بہترین ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ قرار دے دیا۔ کنٹری ڈائریکٹرایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب سپیڈ’ کی شہرت پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جبکہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن دوسروں کے لئے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت لاہور اب سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ شہر سمجھاجاتا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹرژی ہونگ یانگ نے شہبازشریف کی عوامی خدمات کوخراج تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر کی وزیراعظم سے ملاقات

اے ڈی بی نے پنجاب کے دو اضلاع میں آپباشی کےمنصوبے کے لیےقرضے کی منظوری دےدی

Comments are closed.

Scroll To Top