تازہ ترین
ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

کراچی:(13 دسمبر 2018) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  2020کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی دینے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کوٹورنامنٹ کی میزبانی دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ایشیا کپ 2020 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر 2020میں منعقد کیا جائے گا جس کے وینیو کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصے پہلے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: سابق قومی ویمن کرکٹر شرمین خان انتقال کرگئیں

ورلڈ کپ تک تجربات نہیں کریں گے، سرفراز احمد

Comments are closed.

Scroll To Top