تازہ ترین
ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ایشیا کپ 2018: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ابو ظہبی: (23 ستمبر 2018) بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج دبئی میں کھیلیں گی۔پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی ہے۔ بھارت کے خلاف اہم میچ سے پہلے کوئی پریکٹس سیشن ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں کوئی تیاری کی۔ پاکستانی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے، ان فٹ شاداب خان کی واپسی ہوگی جبکہ جنید خان یا محمد عامر میں سے بھی کسی ایک کو کھلایا جاسکتا ہے۔

شاداب خان بھارت کے خلاف میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد افغانستان کے خلاف میچ میں انہیں آرام دیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ کا یہ کہنا ہے کہ امید ہے شاداب خان میچ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیں گے۔

افغانستان کے خلاف ون ڈے کیریئر شروع کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو بھارت کے خلاف میچ میں باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ جبکہ آصف علی کی خراب بیٹنگ فارم بھی کوچ اور کپتان کے لیے باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز ہونے چاہئیں، نوجوت سدھو

 

پاک، بھارت معرکہ: ایسے5 کھلاڑی جو میچ کا نقشہ پلٹ دیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top