تازہ ترین
ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

ابوظہبی:(20 ستمبر 2018) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو 136 رنز سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور بنگلا دیش کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ حشمت اللہ شاہدی 58 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں افغانستان یہ میچ 136 رنز سے جیت گیا۔بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن 32 رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے۔بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ یاد رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی، مکی آرتھر

پی سی بی نے جویریہ ودودکو قومی ویمنز ٹیم کاکپتان مقررکردیا

Comments are closed.

Scroll To Top