تازہ ترین
ایشیاکپ: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آسان نہ لیا جائے، جاوید میانداد

ایشیاکپ: افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آسان نہ لیا جائے، جاوید میانداد

کراچی:(14ستمبر 2018) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آسان ہدف نہ سمجھے۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیمیں بہتر ہیں تاہم یہ بات درست ہے کہ جو ٹیم زیادہ اچھی ہو اس پر دباؤ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آسان نہ لیا جائے، وہ آگے بڑھ رہی ہے اور ناکامی کا بھی خوف نہ ہونے کے سبب اس پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوگا۔جاوید میانداد نے سیلیکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ میں ٹیم کو چھ بولرز کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر کسی ٹیم میں اچھے بولرز ہوں تو وہ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتی ہے۔

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کا اہم جزو ہیں، اچھے کھلاڑی کی موجودگی کسی بھی ٹیم کے لیے  فائدہ مند ہوتی ہے، ویرات کوہلی کے بغیر بھی بھارتی ٹیم اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ 2018 کا مکمل شیڈول

میرا ہدف پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے، گرانٹ بریڈ برن

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top