تازہ ترین
ایشیاکپ سپر فور:افغانستان آج بھارت سے ٹکرائے گا

ایشیاکپ سپر فور:افغانستان آج بھارت سے ٹکرائے گا

دبئی(25ستمبر، 2018) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت آج افغانستان سے مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے افغانستان بنگلہ دیش سے شکست کےبعد فائنل مرحلے سے باہرہوچکاہے۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اتوار کو ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر فور کے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے 250رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے حریف بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن آخر میں انہیں 3 رنز سے شکست ہوئی اور بنگلادیش نے ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔بھارتی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شیکر دھون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ۔

افغان ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ

دوسری جانب افغانستان ٹیم میں اصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیاء کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ: بنگلادیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top