تازہ ترین
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی

فلپائن: (08 ستمبر 2017) پاکستان کی سماجی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔ پاکستان رشوت ستانی کے لحاظ سے دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ گندے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات سے پاکستان میں ہلاکتوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سماجی اعشائیوں میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ رشوت ستانی میں پاکستان 32 ممالک میں سے 10ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں بغیر سزا کے پاکستانی جیلوں میں قید قیدیوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، جبکہ مقدموں کے فیصلوں کے منتظر قیدیوں کی شرح 58 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہوگئی ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔گندے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات سے پاکستان میں ہلاکتوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ سہولیات کے فقدان سے ایک لاکھ میں سے 20 افراد مر جاتے ہیں۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلوبل گولز 2030ء کیلئے پاکستان کو سات سالوں میں 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز امدادی رقم ملی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوران زچگی ایک لاکھ میں سے آٹھ خواتین مر جاتی ہیں، جبکہ ایشیاء میں سب سے کم پاکستانی خواتین انتظامی عہدوں پر فائز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹریفک حادثے سے ہلاک ہونے والوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ریلوے اور نادرا میں کمپیوٹرائزڈ ایمپلائمنٹ کارڈ کیلئے معاہدہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top