تازہ ترین
ایشیاء کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیاء کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: (16 ستمبر 2018) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ گرین شرٹس نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیاء کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کافیصلہ ان کی ٹیم کیلئے غلط ثابت ہوا، پوری ٹیم پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہ کرسکی اور صرف 116 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

اعزاز خان 27 اور کلچت شاہ 26 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے 3 جبکہ حسن علی اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ امام الحق نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم 33 اور اوپنر فخر زمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر میں دو ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے

دبئی : بنگلہ دیشی کپتان نے سری لنکا کیخلاف فتح بنگالی تماشائیوں کے نام کر دی

ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے،بابراعظم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top