تازہ ترین
ایشیاء کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش

ایشیاء کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش

دبئی:(22 ستمبر 2018) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ پر بھی فکسنگ کے کالے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ افغانستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بھارت کی اہم شخصیت کی جانب سے فکسنگ کی آفر کا انکشاف ہوا ہے۔

ایشیاءکپ میں افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے فوراً انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ نے ان کا انٹرویو بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو مبینہ طور پر افغان کرکٹ لیگ کے فرنچائز کے بھارتی مالک نے فکسنگ کی پیشکش کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ آفر کیا تھی اور کس ٹیم کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر خالد لطیف نے سزا کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top