تازہ ترین
ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف

ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف

دبئی:(18 ستمبر 2018) ایشیاء کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف دے دیا، شیکھر دھون کےدھواں دھار 127رنز بھارتی اننگز میں نمایاں رہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے چوتھے میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں حریف ہانگ کانگ کیلئے7 وکٹ کے نقصان پر286 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔

ٹیم کی جانب سے شیکھر دھون نے شاندار 127رنز کی اننگز کھیلی، امبتی رائدو بھی 60رنز بنا کر ہاتھ دکھا گئے اور دنیش کارتھک 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہانگ کانگ بولرز کی جانب سے کنچت شاہ نے 3، احسن خان 2 اور احسن نواز،اعزاز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی سورمائوں نے ہانگ کانگ کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا، اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن کپتان روہت شرماجلد ہی 23رنز پر احسن نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

روہت کی وکٹ گرنے پر شیکھر دھون اور امبتی رائدو نے پریشر نہ لیا اور جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں اور دوسری وکٹ پر 116رنز کی شراکت قائم کی۔ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایونٹ ایشیاء کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، میچ کیلئے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیں اور ہمارے لیےاس بات کی اہمیت ہے کہ ہم جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں۔

ادھر ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بولنگ لائن مضبوط ہے، ہم اپنے چہروں پر مسکراہٹ لیے میدان میں اتریں گے، پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے جس کی وجہ سے ہم نے ہدف کے تعاقب کا انتخاب کیا۔میچ میں بھارتی الیون میں کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، امبتی رائدو، دنیشن کارتھک، کیدھر جادھوو، ایم ایس دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یوزوندر چہل، کلدیپ یادو شامل ہیں۔

بھارت سے میچ کیلئے ہانگ کانگ ٹیم کپتان انشومن راتھ، نزاکت خان، بابر حیات، کرسٹوفر کارٹر، کنچت شاہ، اعزاز خان، احسن خان، اسکاٹ مکینی، تنویر افضل، احسن نواز اور ندیم احمد پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیاء کپ پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم عمران خان کی شرکت متوقع

پاک بھارت ٹاکرا:چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا: شعیب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top