تازہ ترین
ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

پشاور: (15 نومبر 2018) افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام حوالے کردی گئی ہے، جس کے بعد کو میت پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان حکام نے پاکستانی حکام کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت دینے سے انکار کر دیا تاہم ایس پی طاہر داوڑ کے بیٹے امجد کو میت کی وصولی کیلئے جانے کی اجازت دے دی گئی۔واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔

بعدازاں خبریں گردش کرتی رہیں کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ لاش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔اہلخانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغان حکام کا پاکستانی حکام کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت دینے سے انکار

ایس پی طاہر کے قتل پر افغان ناظم الامور کو دو مرتبہ طلب کیا ہے، دفتر خارجہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top