تازہ ترین
ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتل انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، آصف غفور

ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتل انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، آصف غفور

راولپنڈی: (15 نومبر 2018) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل  کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کے اغواء اور افغانستان میں بہیمانہ قتل سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتل انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کا اغوا اور افغانستان میں بہیمانہ قتل سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے ایک بہادر پولیس آفیسر کھو دیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان کے رویے سے لگتا ہے کہ یہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے سے بڑھ کر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہم ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان سیکیورٹی فورسز سرحدوں پر باڑ لگانے اور دو طرفہ بارڈر سیکیورٹی میں تعاون کریں تاکہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

افغان حکام کا پاکستانی حکام کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت دینے سے انکار

 

Comments are closed.

Scroll To Top