تازہ ترین
ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (09 نومبر 2018) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی روابط برقرار رہیں گے۔

سینیٹ فورم  برائے خارجہ پالیسی کا اجلاس طاہر مشہدی کی زیرصدارت ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے ایران کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی ایماء پر ایران سے تعلقات خراب نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل نہیں لے رہے۔ ایرانی پابندیاں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ہیں تاہم پاکستان امریکی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوگا۔ پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارتی روابط برقرار رہیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران سے تعلقات اچھے ہیں اور رہیں گے۔ خواہش ہے کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ساتھ مل کر تجارت کریں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت میں انتخابات پاکستان کے نعرے پر لڑے جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کیلئے خط لکھا۔ بھارت نے مذاکرات کی حامی بھری، پھر پیچھے ہٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا کھربوں ڈالرز خرچ کرکے بھی افغانستان میں امن نہ لاسکا۔ امریکا کے ساتھ افغانستان کے علاوہ بات چیت نہیں ہورہی۔ چین کے ساتھ ساتھ امریکا سے بھی تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ماسکو میں افغان امن عمل پر کانفرنس جاری ہے۔ افغان امن کیلئے پاک چین افغانستان کا سہ فریقی اجلاس آئندہ ماہ کابل میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یمن کے معاملے پر پاکستانی پارلیمنٹ نے غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کو اس قرارداد کے بعد کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اب بھی اسی پالیسی پر کاربند ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top