تازہ ترین
ایران کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر منفرد انداز میں مبارکباد

ایران کی پاکستانی قوم کو یوم آزادی پر منفرد انداز میں مبارکباد

تہران:(14 اگست 2018) پاکستان کے اکہترواں واں یوم آزادی کے موقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اورعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو تہران میں سائن بورڈ آویزاں کرکے منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔

ایران کے سب سے بڑے شہر تہران کے مرکز میں متعدد سائن بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں۔ شہر کی تمام بڑی شاہراؤں پر ایسے سیکڑوں سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی یوم آزادی پر کسی دوسرے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر اظہار تشکر کیا گیا۔ایران کی جانب سے پاکستان کی یوم آزادی پر منفرد انداز کو دونوں ممالک کے مابین بہتر دوستانہ تعلقات کے زمرے میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے

افغان طالبان نے غزنی میں درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنالیا

امریکی وزیرخارجہ کا پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر مبارکباد

Comments are closed.

Scroll To Top