تازہ ترین
ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دینگے، اسرائیلی وزیراعظم

ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دینگے، اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم: (11 فروری 2018) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے۔

اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی پوزیشنز پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم ازکم ایک درجن ایرانی اور شامی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل شام سے ایک ایرانی ڈرون متنازع علاقے گولان ہائٹس کی اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے اسرائیل نے مار گرایا اور اس کے رد عمل میں ہی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔

تاہم اب نیتن یاہونے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کو 50 کروڑ ڈالرز کے جدید میزائل فراہم کریں گے، نیتن یاہو

ترکی نے ایران میں مظاہروں کا الزام ٹرمپ اور نیتن یاہو پر لگادیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top