تازہ ترین
ایران ،مشرق وسطی کے معاملے پر بین الاقوامی سربراہ اجلاس فروری میں ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

ایران ،مشرق وسطی کے معاملے پر بین الاقوامی سربراہ اجلاس فروری میں ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (12جنوری ، 2019) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور مشرق وسطی کا معاملہ زیر بحث لانے کے لیے ایک بین الاقوامی سربراہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں پولینڈ میں ہو گا۔

امریکی ٹی وی فاكس نيوزکو دیے گئے انٹرویو پومپیو کا کہنا تھاکہ اگلے ماہ 13 اور 14فروری کو پولینڈ میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں تمام تر توجہ مشرق وسطی میں استحکام اور خطے میں آزادی و امن پر مرکوز ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اس میں ایک اہم عنصر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کا عدم استحکام پیدا کرنے میں کوئی کردار نہ ہو۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری توانائی کی عالمی کمک کے تحفط اور ایرانی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top