تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈ ی(13مارچ،2018)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی.

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن کا دارومدار مغربی ایشیائی ممالک کے تعاون میں ہے جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاک ایران سرحدی سیکیورٹی میں بہتری کو دونوں ممالک کے حق میں قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان سے قبل گزشتہ ماہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم ایرانی وزیرخارجہ ملاقات:علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کوموئثر بنانے پر زور

Comments are closed.

Scroll To Top