تازہ ترین
ایرانی صدر کے بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

ایرانی صدر کے بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

تہران (17 جولائی 2017) ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ثبوت جمع کرنے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایران کے عدالتی ترجمان غلام حسین محسینی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون سے مالی بدعنوانی سمیت مختلف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حسین فریدون کو سرکاری انشورنس کمپنی میں بدعنوانی کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ حسین فریدون نے مالی بدعنوانی اور اس قسم کے دیگر الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

حدود کی خلاف ورزی: ایرانی ڈرون مارگرایا گیا، ترجمان دفترخارجہ

ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ: قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

Comments are closed.

Scroll To Top