تازہ ترین
ایتھوپیا:فوجیوں کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19افرادہلاک

ایتھوپیا:فوجیوں کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19افرادہلاک

ادیس ابابا(12مارچ،2018) ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں فوجیوں کی طرف سے اتفاقیہ فائرنگ کے نتیجے میں 19افرادہلاک اور12زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں نے کینیا کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع موائل کے قصبے کے قریب غلطی سے یہ سمجھ کر شہریوں پرفائرنگ کردی کہ وہ کالعدم تنظیم کے ارکان ہیں اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ فوجیوں کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

غوطہ:باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری جاری، ہلاکتیں 11سو سے تجاوز کرگئیں

کیلی فورنیا:سابق فوجیوں کےمرکز میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top