تازہ ترین
ایبٹ آباد: تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق 6 زخمی

ایبٹ آباد: تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق 6 زخمی

ایبٹ آباد (11 ستمبر 2017) ایبٹ آباد میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب تیز رفتار گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے استپال منتقل کیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ایبٹ آباد: کھیتوں میں گدھا گھس آیا،زمیندار نے 8 سالہ بچےکو تشدد کرکے قتل کردیا

ایبٹ آباد: 30 ہزار سے زائد خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت دینگے: سائرہ افضل

Comments are closed.

Scroll To Top