تازہ ترین
ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کرلیا، فواد چوہدری

ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کرلیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ شہباز شریف کو بلایا گیا تو پارلیمنٹ ان سے باز پرس کرے۔ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ آئے تو ان سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے جو پاکستان کے ساتھ کیا میرا خیال تھا کہ یہ 6 ماہ گھر سے ہی نہیں نکلتے۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمہ دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

فواد چوہدہری نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے والی موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں کام نہیں کرسکیں گی۔ اسٹیل ملز کے اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے تاہم ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔ پی آئی اے میں ہر ماہ 2 ارب روپے خسارہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں 3 ہزار لوگوں کے نام ہیں۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد میاں سومرو چیئرمین نجکاری کمیشن، جبکہ عون عباس چیئرمین پاکستان بیت المال ہوں گے۔ کابینہ نے وزیرمملکت شہریار آفریدی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کو سامنے لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف 2 یا 3 پینٹ کمپنیاں ٹیکس دے رہی ہیں۔ (ن) لیگ جو اقتصادی حالت چھوڑ کر گئی اس سے مشکلات ہیں۔ ہاؤسنگ اسکیم گیم چینجر ہے جس سے تبدیلی محسوس ہوگی۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ موبائل فونز اسمگل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال کے آخر تک اسمگل شدہ موبائل فونز بند کردیئے جائیں گے۔ امید ہے کہ چین سے بھی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بلایا گیا تو پارلیمنٹ ان سے باز پرس کرے۔ پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ شہباز شریف پارلیمنٹ آئے تو ان سے سوالات کرنے کا موقع ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سگریٹ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لوٹا ہوا پیسہ واپس آنے تک قرض لے کر ملک چلانا ہوگا، فواد چوہدری

سینیٹ اجلاس میں فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان تلخ کلامی

 

Comments are closed.

Scroll To Top